بنگلور ۔۔۔۔۔ہندوستان میں اسمگلنگ کے منظم گروپ اسمگل شدہ سونا چھپانے کیلئے کمرشل طیاروں کو ’’عارضی گھر ‘‘کی حیثیت سے استعمال کررہے ہیں۔بنگلور میں گرفتار کئے گئے اسمگلروں نے بتایا کہ اسمگلر اپنے کمپیوٹر اسکرین پر طیارے کا ’’رجسٹریشن نمبر‘‘کا پتہ لگاتے اور وہ طیارے ہوتے ہیں جن میں سونا چھپادیا جاتا ہے اور یوں انہیں اس کا علم ہوتا رہتا ہے کہ ان کا چھپایا گیا سونا موجود ہے۔اس گروہ کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ایک اسمگلر کسی دوسرے ملک میں طیارے میں سوار ہوتا ہے اور سونا چھپا دیتا ہے ، طیارہ ہندوستانی ایئرپورٹ پر اترتا ہے ۔ یہ مسافر سونا لئے بغیر طیارے سے باہر آتا ہے اس کے ساتھی مستقل طور پر طیارے کی اگلی پرواز کے منتظر رہتے ہیں۔ جب یہ طیارہ ہندکے دیگر شہروں میں پہنچا تو چھوٹے ایئرپورٹ پر ان کے ساتھی طیارے سے سونا باآسانی باہر لے جاتے ہیںکیونکہ ان چھوٹے ہوائی اڈوں پر دستی سامان کی ارائیول ٹرمینل پر چیکنگ نہیں ہوتی۔