Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عازمین حج کی آمد ورفت کےلیے 24 ہزار بسیں، تمام تیاریاں مکمل 

نئی ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی سے متعلق تین تجربات بھی ہوں گے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’حج  سیزن 2023  کے  دوران عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ آپریشنل سکیمیں، تکنیکی اور خصوصی عملہ فراہم کیا  گیا ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ بری ٹرانسپورٹ، جہاز رانی اور ریلوے  سروس کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ پرمٹ ہولڈر کمپنیاں عازمین حج کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔ ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضوابط کی پابندی کریں گی‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’عازمین حج کو 24 ہزار بسوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ 120 سے زیادہ فیلڈ کنٹرولر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے باہر تعینات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں نئی ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی سے متعلق تین تجربات بھی ہوں گے‘۔

شیئر: