Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ،امریکی شراکت آنے والی نسلوں کے لئے ہے، خالد الفالح

ریاض: وزیر توانائی وصنعت اور قدرتی ذخائر انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی ، امریکی شراکت آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لئے ہے۔ سی ای او فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فورم کا عنوان آنے والے نسلوں کے لئے شراکت رکھا گیا ہے۔ اس میں پیغام دیا جارہا ہے کہ سعودی ، امریکی تعلقات نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ مستقبل میں بھی مزید مستحکم ہوں گے۔ فورم کے شرکاءتجارتی شراکت کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا تو ہمیں معلوم ہوگا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے کتنے موقع موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والے سی ای او فورم میں 50امریکی اور40سعودی کمپنیاں شریک ہیں۔ سعودی حکام کو امید ہے کہ اس فورم سے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان توانائی ، اسلحہ سازی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم معاہدے ہوں گے۔ 
 
 
 

ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں

 

شیئر: