Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ سے عازمین حج کے لیے براہِ راست پروازیں، نئے رن وے پر پہلی ’نائیٹ لینڈنگ‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے عازمین حج کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
سنیچر کو رات گئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پی کے 747 نے کیٹگری-II نئے رن وے پر پہلی نائیٹ لینڈنگ کی۔  یہی پرواز بعدازاں 145عازمینِ حج کو لے کر براہِ راست مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔
اس سے قبل قومی ایئرلائنز کی پرواز پی کے 6133 اور پی کے 6137 تین سو عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئی تھی۔
کوئٹہ سے عازمین حج کو مدینہ پہنچنے کے لیے پہلے کراچی کا سفر کرنا پڑتا تھا تاہم حال ہی میں اپ گریڈ کیے گئے 12,000 فٹ لمبے رن وے کی بدولت براہِ راست پروازیں ممکن ہو سکی ہیں۔
نئے رن وے پر کیٹیگری ٹو جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے۔
اپ گریڈڈ رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (بوئنگ 777 اور اس کے مساوی) اب کوئٹہ ایئرپورٹ آ سکتے ہیں۔
قومی ایئرلائنز کے پائلٹس کا کہنا تھا کہ ’رات میں کوئٹہ ایئرپورٹ کے نئے کیٹ- ٹو رن وے پر اُترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا۔‘

شیئر: