تھیسالونیکی کے گودام سے تقریباً 14 افراد کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
یونان کے شمالی علاقے تھیسالونیکی میں پولیس نے لاطینی امریکہ سے بھیجے جانے والے کیلے سے لدے کنٹینرز میں چھپائی گئی کوکین کے درجنوں پیکٹس پکڑے ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے ساحلی شہر پیریئس کی بندرگاہ پر دو مشتبہ کنٹینرز کو قبضے میں لیا اور تھیسالونیکی کی بندرگاہ پر لے جانے کے بعد کوکین کے 100 پیکٹس ڈھونڈ کر ضبط کر لیے ہیں جن کا وزن 161 کلو گرام ہے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کی بڑی کھیپ یونان اور دیگر یورپی ممالک میں سپلائی کرنے کی غرض سے بھیجی گئی تھی جس کی مالیت تقریباً 3.2 ملین یورو بتائی جاتی ہے۔
یونان کی شمالی مقدونیہ کے حکام اور امریکی انسداد منشیات ایجنسی کے ساتھ گزشتہ ماہ شروع کی گئی تحقیقات کی مشترکہ مہم کے نتیجے میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے تھیسالونیکی کے گودام سے تقریباً 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔