Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش بولرجیمز اینڈرسن پھر زخمی

لندن...انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کاونٹی میچ کے دوران وکٹ پر گر کر مزید انجری مسائل سے دوچار ہوگئے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سر پر ہے۔ انگلش ٹیم اپنے اہم ترین فاسٹ بولر سے محرومی کے خطرات سے دوچار ہو چکی ہے۔ لنکا شائر اور یارک شائر کے درمیان میچ میں جیمز اینڈرسن اچھی فارم میں نظر آرہے تھے۔ انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ صورتحال اس وقت خراب ہو گئی جب بولنگ کے دوران وہ گروئن انجری سے دوچار ہو کر وکٹ پر ہی گر گئے۔انہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈریسنگ روم منتقل کر دیا گیا ۔بورڈ ان کی انجری کی حقیقی صورتحال جاننے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ سیریز تک ان کے فٹ ہونے کے امکانات کا اندازہ ہوسکے۔حالیہ مہینوں میں اینڈرسن کی انجری بورڈ کیلئے مسلسل درد سر بنی رہی ہے۔ اہم مقابلوں میں شرکت سے محروم ہو تے آرہے ہیں۔
 

 

شیئر: