Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات، سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال

امریکی، خلیجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے بدھ کو ریاض میں خلیجی تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
 ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن منگل کو سعودی عرب پہنچے تھے ( فوٹو: ایس پی اے)

 امریکی، خلیجی اجلاس میں اٹھائے گئے اہم ایشوز اور مختلف شعبوں میں امریکی، خلیجی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
 سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن منگل کوجدہ پہنچے تھے۔

شیئر: