پاکستان میں بڑھتے سیاسی تناؤ کے دوران ایک نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر ماضی میں وجود میں آنے والی جماعتوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے مختلف رہنماؤں سے متعلق تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
جہانگیر ترین کے ساتھ جانے والوں کو گُڈ لَک کہتا ہوں: عمران خانNode ID: 771136
جمعرات کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ’ہم ایک نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھنے آئے ہیں۔‘
پریس کانفرنس میں سٹیج پر رکھی گئی کرسیوں میں سے ایک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری کے نام سے مختص کی گئی تھی۔
تاہم فواد چوہدری مرکزی سٹیج پر قیادت کے ساتھ نہیں بیٹھے اور ان کی کرسی خالی پڑی رہی۔
فواد چوہدری کا منہ چھپاتے ہوئے بنایا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوگیا۔
ٹوئٹر صارف احمد وقاص نے فواد چوہدی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہائے اس زود و پشیماں کا پشیماں ہونا۔‘
ہائے اس زود و پشیماں کا پشیماں ہونا#FawadChaudhry#عوام_کی_ضد_عمران_خان#BehindYouSkipper#لوٹوں_کی_کچرا_پارٹی pic.twitter.com/ei5KqJYZrN
— AHMAD WAQAS MUGHAL (@iamahmadwaqas) June 8, 2023
سوشل میڈیا صارف شہزاد، فواد چوہدری کی سٹیج پر خالی کرسی کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’فواد چوہدری کی سیٹ اوپر سٹیج پر تھی، لیکن وہ سٹیج کے بجائے نیچے رکھی گئی کرسیوں پر منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہے۔‘
Fawad Chaudhry's seat was on the upper stage. But they are sitting on the stage rather on the chairs below with their hands on their mouths
Just keep being confused.@TeamiPians#لوٹوں_کی_کچرا_پارٹی pic.twitter.com/mA20ZWUqgO
— lala shahzad (@shahzad_la) June 8, 2023
ٹوئٹر صارف حیدر علی نے کہا کہ ’فواد چوہدری کی سٹیج پر کرسی رکھی تھی، نام لکھا تھا مگر وہ نیچے آکر بیٹھے ہیں، یار پتا نہیں کیا کیا مجبوریاں ان کو دکھائی گئی ہیں۔ ورنہ ان میں سے فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن چوہان کے علاوہ کوئی خوش نہیں لگ رہا۔ ‘
فواد چوہدری کی اسٹیج پر کرسی رکھی تھی نام لکھا تھا مگر وہ نیچے آ کر بیٹھا ہے یار پتا نہیں کیا کیا مجبوریاں انکو دکھائی گئی ہیں ورنہ خوش انمیں کوئی بھی نہیں
فیاض چوہان اور فردوس عاشق کے علاؤہ #توں_شکلاں_پڑھ_حالات_ناں_پچھ pic.twitter.com/QOLCQJCDZK— Haider Ali (@HaiderA50149074) June 8, 2023
روحان احمد لاہور میں ہونے والی کانفرنس میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’فواد چوہدری کا سٹیج پر مختص کی گئی کرسی پر نہ بیٹھنا ان کے استحکام پاکستان پارٹی پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔‘
Fawad Chaudhry not taking a front seat shows his confidence in his new 'Istehkaam-e-Pakistan' party.
— Roohan Ahmed (@Roohan_Ahmed) June 8, 2023