Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے 100 بہترین ریستورانوں میں شامل دبئی کا اوشیانو

اوشیانو دنیا کے بہترین ریستورانوں کی فہرست میں 87 ویں نمبر پر ہے۔ فوٹو: انسٹا اوشیانو
سپین کے شہر ویلنشیا میں ہونے والی تقریب کے دوران دنیا کے بہترین ریستورانوں کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سال 2023 کے ’50 بہترین ریستورانوں‘ کی تقریب کے دوران51 ویں سے 100 ویں نمبر تک کے ریستورانوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں دبئی کا ایوارڈ یافتہ اوشیانو ریستوران بھی شامل ہے۔
دبئی کے علاقے اٹلانٹس دی پام میں واقع ’اوشیانو‘ ریستوران معروف شیف گریگوئر برجر چلا رہے ہیں جو دنیا کے بہترین ریستورانوں کی فہرست میں پہلی مرتبہ 87 ویں نمبر پر آیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ossiano (@ossianodubai)

شیف برجر نے جاری بیان میں کہا کہ دنیا کے بہترین ریستورانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔
’دنیا کے ایک سو بہترین ریستورانوں میں شامل ہونا اور اعلیٰ پائے کے پروفیشنلز میں شمار ہونا بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری ٹیم نے انتھک محنت کی۔ اوشیانو ریوستوران میں کچن سے لے کر ڈائننگ تک تمام عملے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ غیرمعمولی ماحول فراہم کریں اور ہم آئندہ بھی اوشیانو کو ایک منفرد یستوران بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
رواں سال میں ہی اوشیانو ریستوران افریقہ کے 50 بہترین ریستورانوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ossiano (@ossianodubai)

معروف ریستوران اوشیانو کو میشلن سٹار ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو کھانے کا معیار برقرار رکھنے کی وجہ سے ابھی بھی ان کے پاس ہے۔
اس کے علاوہ اس سال اپریل میں دنیا کے بڑے ریستورانوں کی گائیڈ ’گالٹ اینڈ مِلاؤ‘ کے دوسرے ایڈیشن میں اوشیانو کو ’ریسٹورنٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

شیئر: