Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ سازی میں نجی شعبے کو شریک کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی ....ہندوستانی وزارت دفاع نے اسلحہ سازی میں نجی شعبے کی اسٹراٹیجک پارٹنر شپ پالیسی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اسے اب حتمی منظوری کیلئے سلامتی کے بارے میں کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائیگا۔ مبصرین کے مطابق یہ ان اسلحہ سازوں(ڈیفنس ایکویزیشنز کونسل) کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ مختلف عشروں کے دوران فوجی سازوسامان کی خاطر خواہ فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں فوج کو 3اسکوارڈن یعنی39 ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لئے گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ اجلاس میں سب سے زیادہ اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ابتدا میں لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، آبدوزوں اور بکتر بند گاڑیوں (ٹینکس اور انفینٹری )اسلحہ کے شعبے میں نجی شعبے کے صنعتکاروں کو دعوت دی جائیگی۔ ہند اب بھی فوجی ضرورت کا 65فیصد اسلحہ درآمد کرتا ہے۔

شیئر: