Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا‘، نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے باہر

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے خود کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
منگل کو اپنی ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے لکھا کہ ’سب کو سلام! میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا۔ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو گڈ لک۔‘

شیئر: