حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز، ٹک ٹاکر صندل خٹک کو رہا کرنے کا حکم
حریم شاہ کی شکایت پر صندل خٹک کو 12 جون کو گرفتار کیا گیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا، حریم شاہ)
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں گرفتار صندل خٹک کی ضمانت منطور کر لی ہے۔
منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں صندل خٹک کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
صندل خٹک نے عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ’حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ ایک سال سے مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہیں۔ ‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائیں نہ لیک کیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ’ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔‘
سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سُننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد اُنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کر کے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی تھیں۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کی ویڈیوز ٹک ٹاکر صندل خٹک نے وائرل کیں۔