Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ جیسی خصوصیت کی حامل پہلی تیز رفتار ٹرین

نئی دہلی(ایجنسیاں) طیاروں جیسی سہولتوں اور عصری تقاضوںسے آراستہ پہلی تیز رفتار ٹرین پیر 22مئی کو ممبئی سے گوا تک سفرکا آغاز کریگی۔وزیر ریل سریش پربھو نے بتایا کہ جمعہ کو نئی دہلی میں اس کا تجرباتی مظاہرہ کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ موجودہ ریل کی پٹریاں 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے قابل نہیں اسلئے 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلاکریگی ۔تیجس ٹرین کا کرایہ شتابدی ٹرین کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔ٹرین کی بوگیوں کو مخصوص رنگ اور طلوع آفتا ب کی منظر کشی سے آرستہ کیا گیا ہے۔محکمہ ریل نے بتایا کہ ایک بوگی پر3کروڑ25لاکھ روپےلاگت آئی ہے ،بوگی کا اندرونی حصہ طیارے کی خصوصیت کی حامل ہیں۔ان میں2کلاسزہیں، ایگزیکٹیو کلاس اور چیئرکار ۔تیجس ٹرین میں 19بوگیاں ہیں اور سبھی لگژری ہیں،اس کے دروازے خاص سسٹم سے بنائے گئے۔ ٹرین میں سینسر ٹچ لیس واٹر ٹیپ اور ساپ ڈسپنسر کے علاوہ ہینڈ ڈرایر ، یوایس بی چارجنگ ڈسپلے سسٹم، انٹری گریٹڈ بریل ڈسپلے انفارمیشن ڈسپلے سسٹم وغیرہ کے علاوہ ایگزیکٹیو کلاس میں گیس اسپرنگ سے بنا لیگ اسپورٹ دیا گیا ہے۔ٹرین میں انٹرٹینمنٹ، مقامی کھانے، اور وائی فائی کی سہولت مہیا ہے۔ ہر سیٹ کے سامنے ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے۔ فی الحال ریکارڈیڈ پروگرام پیش کئے جارہے ہیں جسےبعد میں لائیوٹی وی پروگرام سے مربوط کردیا جائے گا۔

شیئر: