Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ٹرمپ نے عالمی مرکز”اعتدال“ کا افتتاح کردیا

ریاض ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں انسداد انتہا پسندی کے عالمی مرکز”اعتدال“ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسلامی کانفرنس میں شریک ہونے والے 50 سے زیادہ سربراہان اور نمائندگان شریک تھے۔ عالمی مرکز اعتدال انتہا پسندانہ فکر کے انسداد کے لئے کام کریگا۔مرکز کے ذریعے روا داری ، افہام و تفہیم اور بقائے باہم کے اقتدار کی ترویج کی جائیگی۔فکری مرکز میں دنیا بھر سے مفکرین اور انسداد دہشتگردی کے ماہرین کام کرینگے۔مرکز میں انتہا پسند نظریات کے قائل افراد کے لئے قابل فہم انداز سے خطاب کیا جائیگا۔ مرکز دنیا کی مختلف زبانوں میںمواد کی تیاری کریگا۔ قبل ازیں اسلامی سربراہ کانفرنس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ یہ مرکز ریاض میں قائم کیا جائیگا۔

شیئر: