Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر آب کھدائی کے بعد گیس کا ذخیرہ دریافت

بیجنگ..... چین نے کانکنی کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی چین کی سمندری حدود میں بڑی کامیابی سے کانکنی کرتے ہوئے ایک ایسی برف دریافت کرلی ہے جو شعلہ بار بھی ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کو یہ کامیابی 4ہزار فٹ زیر آب کھدائی کے دوران ملی ہے۔ چین نے سب سے پہلے 2007ءمیں اس ذخیرے کا پتہ چلایا تھا اور اسی سال 28مارچ سے وہاں سے روزانہ 16ہزار مکعب میٹر گیس نکالی جارہی ہے۔ یہ ایک ایسی گیس ہے جو برف کی شکل کی ہے مگر اشتعال انگیز ہے یعنی اس میں آگ لگ سکتی ہے۔قدرتی وسائل کے وزیر نے اس دریافت کو مستقبل کی ضروریات کیلئے بہت اہم قرار دیا ہے۔ چینی خبررسا ں ایجنسی ژنہوا نے ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ اس اشتعال انگیز برف کی ایک مربع میٹر مقدار عام گیس کی 164مربع میٹر مقدار کے برابر لیکن اس سے زیادہ پرکار اور موثر ہے۔دریافت ہونےوالی گیس نوعیت کے اعتبار سے اس قسم کی ہے کہ اس میں قدرتی گیسوں میں پائی جانے والی میتھین کی مقدار 99.5فیصد ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت عالمی توانائی بحران کا بہترین حل ثابت ہوسکتی ہے اور ا سے امید ہے کہ اس قسم کے مزید ذخیرے چینی سمندری حدود اور دوسرے علاقوں میں موجود ہونگے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ برف نما گیس جو جل بھی سکتی ہے حیرت انگیز طور پر ماحول دوست بھی ہے۔ واضح ہو کہ امریکہ، کینیڈا اور جاپان بھی اس قسم کی گیس کی تلاش میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے ضروری تحقیقی کام کررہے ہیں۔

شیئر: