نئی دہلی... سابق کرکٹرراہول دراوڑ اور انل کمبلے دنیا بھر میں زیادہ معاوضہ پانے والے کرکٹ کوچز ہوسکتے ہیں، اسی طرح سچن ٹنڈولکر بھی ریٹائرمنٹ کے باوجود ممبئی انڈینز سے جڑے رہنے پر بڑی رقم کما رہے ہیں۔آئی پی ایل سے جڑے ہر کوچ کو اس کی فرنچائز سے بھاری معاوضہ مل رہا ہے۔اگرچہ اس میں ان کا کام قدرے کم ہے۔ 2008 میں کوچ کو فرنچائز 40 لاکھ روپے سالانہ دے رہی تھیں جو وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتا گیا تاہم اندازے کے مطابق دہلی ڈیرڈیولز کے سرپرست راہول دراوڑ 4.5 کروڑ سالانہ پا رہے ہیں جو کوچنگ میں بڑا معاوضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق رکی پونٹنگ نے بھی 2 سیزن میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ سے اتنی ہی رقم حاصل کی ڈینئل ویٹوری بنگلور اور یاک کیلس کولکتہ کو بھی 3.5 کروڑ سالانہ مل رہے ہیں۔ سہواگ پنجاب ، مہیلا جے وردھنے ممبئی ، ٹام موڈی سن رائزرز حیدرآباد اور اسٹیفن فلیمنگ پونا کو بھی 2.3 سے 3 کروڑ تک د یئے جا رہے ہیں۔سب سے کم معاوضہ بریڈ ہوج گجرات 70 لاکھ سالانہ پارہے ہیں۔