Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کی تیاریاں

لندن ...ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا ۔ثناءمیر کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 20 اور 22جون کو ہونے والے وارم اپ میچ کھیل کر کرےگی۔ میگا ایونٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلئے قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے پاکستان میں کیمپ لگایا گیا جبکہ ورلڈ کپ سے 2ہفتے قبل انگلینڈ میں بھی تربیتی کیمپ لگے گا۔ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، میرینہ اقبال، بسمہ معروف، جویریہ خان، سعدیہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثنا میر(کپتان)، کائنات امتیاز، اسماویہ اقبال کھوکھر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ، سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ 

 

شیئر: