سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ اور دھندے کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور دیگر ادارے حرکت میں ہیں۔
عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق ریاض پولیس نے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے 2.2 کلو گرام نشہ آور اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ یہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ان اشیا کا دھندا کررہے تھے۔
جدہ میں سیکیورٹی فورس نے ایک یمنی کو گرفتار کیا ہے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور پاؤڈر برآمد کیا گیا۔
جازان کے علاقے العارضہ میں سرحدی محافظوں نے 160 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
العارضہ میں ہی سرحدی محافظوں نے 100 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی ایک اور کوشش بھی ناکام بنائی۔
سیکیورٹی اداروں نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں