Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں 405 کلومیٹر طویل شاہراہوں کے منصوبے مکمل

روڈ کی سائیڈوں پرنصب کنکریٹ کے بلاکس کی اصلاح بھی کی گئی( فوٹو: اخبار24)
سعودی روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ مدینہ منورہ کی 405 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی دیکھ بھال کے منصوبے مکمل کرلیے گئے تاکہ حجاج کی مدینہ منورہ منتقلی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔ 
اخبار24 نے روڈ اتھارٹی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ’جدہ، مدینہ منورہ شاہراہ پرمرمت کے کام مکمل کرلیے جن میں شاہراہ کی سائیڈوں اورڈیوائٹرز پٹی پر رنگ کیا گیا جس کی مجموعی لمبائی 514 کلومیٹرتھی۔
شاہراہ کی سائیڈ پر 33 ہزارمیٹرطویل آہنی سیفٹی ریلنگ کی اصلاح ومرمت کی گئی‘۔ 
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ روڈ کی سائیڈوں پرنصب کنکریٹ کے بلاکس کی اصلاح کی گئی جس کی مجموعی لمبائی 135 میٹرتھی علاوہ ازیں 36 روڈ کراسنگ اور ہائی وے پرنصب 96 بجلی کے پولز کی مرمت کی گئی‘۔ 

شیئر: