لندن۔۔۔۔کلبھوشن کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت میں ہند کی جیت کا دعویٰ غلط ہے۔ ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے محض سماعت جاری رکھنے کیلئے آرڈردیا ہے ۔ کلبھوشن کیس کو قانونی تقاضوں کے مطابق سمجھنے کے بجائے اسے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت اور میڈیا میرے خلاف بھی بے بنیاد مہم چلا رہاہے۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ فیس کی مد میں ایک بڑی رقم لی گئی ہے۔خاور قریشی نے کہا کہ میری فیس اس کا 10فیصد بھی نہیں جس کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔