Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں وزارت سرمایہ کاری کے قیام کی منظوری 

اماراتی کابینہ نے وفاقی حکومت کے حوالے سے آٹھ اہم فیصلے جاری کیے ہیں ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے متحدہ عرب امارات میں وزارت سرمایہ کاری کے قیام کی منظوری دی ہے۔
الامارات الیوم  کے مطابق شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے پیر کو ابوظبی کے قصر الوطن میں کابینہ کےاجلاس کی صدارت کی۔ صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر نئی وزارت کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اماراتی کابینہ نے وفاقی حکومت کے حوالے سے آٹھ اہم فیصلے جاری کیے ہیں۔ 
امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر نئی وزارت کی منظوری کے حوالے سے بتایا کہ ’شیخ محمد حسن السویدی کو وزیر سرمایہ کاری مقرر کیا گیا ہے‘۔
’نئی وزارت کا مقصد ریاست کے سرمایہ کاری کے تصور کو جدید خطوط پر استوار کرنا اوراندرون ملک سرمایہ کاری کے ماحول کو پرکشش بنانا ہے‘۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کے حوالے سے انٹرنیشنل فرنٹ کے طور پر اپنی پہچان باقی رکھنے کے لیے ضروری قانون سازی اور ضابطہ سازی کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔ 

شیئر: