Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا 400 برس قدیم قریہ ’الحوزۃ‘ جہاں کئی منزلہ عمارتیں ہیں

الحوزۃ قریے میں مٹی کی اینٹوں سے بنی 4 اور 5 منزلہ عمارتیں ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں چار سو سال قدیم ظہران الجنوب کا ’الحوزۃ قریہ‘ سیاحوں کی دلچسپی کا محور بن گیا۔
سعودی فوٹو گرافرعلی مدشوش نے الحوزۃ قریے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جوپسند کی جا رہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق علی مدشوش کا کہنا ہے کہ ’الحوزۃ قریہ جنوبی سعودی عرب کے عسیر ریجن میں واقع ہے۔‘

قریے کی متعدد عمارتوں کی اصلاح و مرمت کر لی گئی ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ ’یہاں متعدد تاریخی گھر ہیں جن کی دیواریں اور فصیلیں 400 برس پہلے کے مکینوں کی رہائش کے طرز اور ان کی تہذیب و تمدن کی کہانی بیان کر رہی ہیں۔‘
علی مدشوش نے بتایا کہ ’یہ قریہ پرکشش اور سبزہ زاروں کے درمیان واقع ہے۔ یہ قدیم تمدن کا آئینہ دار ہے۔ اس کی عمارتیں مٹی کی اینٹوں سے بنی ہیں۔ یہاں چار اور پانچ منزلہ عمارتیں ہیں۔‘
 ’الحوزۃ قریہ عسیر ریجن کی بڑی وادیوں میں سے ایک وادی العرین میں واقع ہے۔ آس پاس کے لوگ سیر کے لیے یہاں آتے ہیں۔‘

یہاں منفرد قسم کے قلعے اور فوجی چھاؤنیاں ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

ان کا کہنا ہے کہ  ’یہاں کا بازار قدیم زمانے میں بڑا مشہور تھا۔ یمن اور جزیرہ نمائے عرب کے تاجر خرید و فروخت کے لیے الحوزۃ قریے کے بازار آیا کرتے تھے یہاں منفرد قسم کے قلعے اور فوجی چھاؤنیاں بھی ہیں۔‘
’عسیر ریجن کی تاریخ بتاتی ہے کہ الحوزۃ قریے کے باشندے تجارت پیشہ اور علاقے کے مالدار لوگ تھے۔ یہاں ان کے محل جگہ جگہ بنے ہوئے ہیں جو پُرشوکت عمارتوں کے آئینہ دار ہیں۔‘
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ ’قریے کی متعدد عمارتوں کی اصلاح و مرمت کر لی گئی۔ مزید عمارتوں کی مرمت کی سکیمیں تیار ہیں۔ یہاں کا پہاڑ ظہران الجنوب کے منفرد ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ یہ 2584 میٹر اونچا ہے۔ اس کا رنگ سیاہ ہے۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: