Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی فضائی حدود کی بندش میں 31 جولائی تک توسیع

انخلا اورامدادی طیارے پابندی سے مستثنی ہوں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سوڈانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں 31 جولائی تک توسیع کرنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ انسانی امداد اورانخلا کے لیے محدود سطح پران پروازوں کی آمد و رفت اس بندش سے مستثنی ہوں گی جن کے پاس متعلقہ حکام سے جاری کیا گیا اجازت نامہ ہوگا‘۔
واضح رہے گزشتہ ماہ اپریل میں سوڈانی مسلح افواج اورریپڈ فورسز کے مابین ہونے والے تنازعے کے بعد سے سوڈانی حالت جنگ میں ہے جس کی وجہ سے فضائی حدود کو عارضی طورپرتمام پروازوں کےلیے بند کردیا گیا تھا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے احتیاطی تقاضوں کے پیش نظر فضائی حدود پر 10 جولائی تک ہابندی میں توسیع کی گئی تھی تاہم کی جانے والی توسیع کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی پابندی کی مدت میں 31 جولائی 2023 تک تبڑھا دی گئی ہے۔

شیئر: