Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ کے علاج میں پیر گنوا بیٹھا

تبوک .... ایک سعودی شہری تبوک کے کنگ خالد اسپتال میں پیروں پر چل کر داخل ہوا تھا اور طبی عملے کی لاپروائی کے باعث اپنا ایک پیر گنوا کر اسپتال سے رخصت ہوا۔ متاثرہ شہری کے بھائی جمعہ سلیم الفایدی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ اس کے بھائی کو پیٹ میں تکلیف تھی۔ خون کی قے کررہا تھا۔ البدع کے اسپتال میں معائنے کیلئے لیجایا گیا وہاں سے اسے تبوک کے کنگ خالد اسپتال بھیج دیا گیا۔ طبی معائنے سے پتہ چلا کہ اس کی بڑی آنت میں تکلیف ہے۔ آپریشن کیا گیا۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کردیا گیا۔ افاقہ محسوس کرنے پر ایک ڈاکٹر نے آکر اس سے پیٹ کی تکلیف کی بابت سوال کیا تو اس نے بتایا کہ پیٹ کا درد تو چلا گیا ہے لیکن پیر میں درد کی شکایت ہورہی ہے۔الفایدی نے مزید بتایا کہ ا گلے روز جب اس کے بھائی نے ڈاکٹروں سے پیر کے درد کی شکایت دہرائی تو معائنے پر پتہ چلا کہ اس کے پیر میں خون جم گیا ہے۔ڈاکٹروں نے 2آپریشن کئے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔پیر میں خون ڈاکٹر کی غلط کارکردگی کی وجہ سے جم گیا تھا۔ آخر میں ڈاکٹروں نے اسکاپیر کاٹنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح میرا بھائی ایک پیر گنوا کر اسپتال سے گھر واپس آگیا۔

شیئر: