قصیم......ماہرموسمیات عبدالعزیز الحصینی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شدید گرمی کا ہوگا۔ شہروں میں درجہ حرارت قریہ جات کے مقابلے میں زیادہ رہیگا۔ الحصینی نے واضح کیاکہ رمضان کے بیشتر ایام موسم بہار میں گزریں گے۔ البتہ دن بدن موسم گرم سے گرم تر کی جانب بڑھے گا جبکہ رات کے وقت بیشتر علاقوں کا موسم معتدل رہیگا۔ الاحساءاور حفر الباطن میں کم از کم درجہ حرارت 29اور زیادہ سے زیادہ 45ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ حائل اور تبوک اس سے مستثنیٰ ہونگے جہاں کم از کم درجہ حرارت 24اور زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ ہوگا۔ مغربی اور جنوب مغربی بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ رہیگا۔