ریاض.... ریاض میں کنگ فہد روڈ پر پانی کے پائپ نے پھٹنے پر فوارے کی شکل اختیار کرلی۔ راہگیروں نے اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ سڑک کے دونوں جانب پانی تیزی سے بھرتا جارہا ہے اور پھٹے ہوئے پائپ سے پانی انتہائی پریشر سے نکلنے کے باعث فوارہ کی شکل اختیارکئے ہوئے ہے۔ راہگیروں نے یہ نہیں واضح کیا کہ پائپ کیوں پھٹا اور آیا اسکی مرمت کردی گئی ہے یا نہیں۔