چنئی۔۔۔۔۔چنئی میں کم سے کم ایسے 6ڈاکٹرز ہیں جنہوں نے اپنے کلینک پر لگا بورڈ اور ڈاکٹری نسخے کا پیڈ اتائی ڈاکٹروں کو 25ہزار سے 50ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دیدیا۔یہ بات ڈائریکٹریٹ آف میڈیکل اینڈرورل ہیلتھ سروسز نے بتائی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ڈاکٹر ویرانند نے اپنا بورڈ اور نسخے کا پیڈ ونود جوائے نامی اتائی ڈاکٹر کو کرائے پر دیا۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ونود اب خود کو ڈاکٹر ویرانند کہتا ہے اور اسی کے نام سے کلینک اور فارمیسی چلاتا ہے۔ پولیس نے جب اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس نے لوگوں کو احتجاج پر اکسایا اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے اسے اسوقت رنگے ہاتھوں پکڑلیا جب وہ ڈاکٹرویرانند کے نسخوں کا پیڈ استعمال کررہا تھا۔ اسی دوران بہت سے لوگ جمع ہوگئے اور اتائی ڈاکٹر کی گرفتاری سے روکا لیکن ملزم کو پکڑ لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے کہا کہ میں ڈاکٹر کو ہر ماہ 25ہزار روپے دیتا ہوں۔یہ ڈاکٹر ہفتے میں صرف ایک مرتبہ میرے کلینک آتا ہے۔