Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج اور عدلیہ کی تضحیک کی اجازت نہیں دے سکتے ،چوہدری نثار

اسلام آباد ..وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی تاہم قواعد وضوابط ضروری ہیں، کچھ تبدیلیاں لائیں گے۔ فوج اور عدلیہ کی تضحیک کی اجازت نہیں دے سکتے۔پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ پاکستان کے آئین، قانون اور اقدار پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی اپنا اصلی یا جعلی اکاونٹ بنا سکتا ہے۔ بعض پوسٹس حیران کن ہی نہیں پریشان کن بھی ہیں۔کسی بھی ملک کا قانون اداروں کی تذلیل کی اجازت نہیں دیتا۔ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ جو مرضی کہا جائے ۔انہوںے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا گیا۔ عمران خان اگر وہ پوسٹس دیکھ لیتے تو احتجاج کی دھمکی نہ دیتے۔

 

شیئر: