شہزادہ فیصل بن فرحان کی تیونس کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت
جمعرات 20 جولائی 2023 22:48
وزارت خارجہ میں اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ (فوٹو سعودی وزارت خارجہ ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جدہ میں تیونس کے وزیر امور خارجہ نبیل عمار نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزرا نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
مملکت اور تیونس کے وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ، انہیں حل کرنے کی خاطر کی جانے والی کوششوں اور باہمی دلچسپی کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں افریقی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ولید الحمودی بھی موجود تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں