Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تکلیف دیکھ کر دکھ ہوتا تھا‘، سعودی خاتون نے چھوٹے بھائی کو گردہ عطیہ کر دیا

فائزہ المالکی کا چھوٹا بھائی ایک عرصے سے گردے کے امراض کا شکار تھا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی خاتون فائزہ المالکی نے ایک عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا چھوٹے بھائی کو اپنا گردہ عطیہ کیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’120‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فائزہ المالکی نے کہا کہ ’میرا چھوٹا بھائی ایک عرصے سے گردے کے امراض کا شکار تھا۔ مجھے اس کی تکلیف دیکھ کر دکھ ہوتا تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے چھوٹے بھائی کو اس تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘
فائزہ المالکی نے بتایا کہ ’گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل پتہ نہیں تھا کہ خون کا گروپ  بھائی کے بلڈ گروپ سے میچ کرے گا یا نہیں۔ کبھی اس سلسلے میں کوئی بات بھی نہیں کی تھی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’گردے کا عطیہ دینے سے قبل اپنے بچوں کو ذہنی طور پر تیار کیا۔ بچوں نے بھی  فیصلے کو خوش دلی سے قبول کیا۔‘ 
فائزہ المالکی نے مزید کہا کہ ’والد نے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تھی جسے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ میں نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر قائم ہوں اور کسی کو اس میں دخل دینے کی اجازت نہیں دوں گی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپریشن کامیاب رہا اور میرا چھوٹا بھائی اب صحت مند زندگی گزار رہا ہے۔‘
 

شیئر: