انڈیا اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیمز کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی جس کے بعد دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور سیریز کا فاتح ٹھہرایا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ سنیچر کو میرپور ڈھاکہ میں کھیلا گیا، جس میں انڈیا نے میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 226 رنز کے ہدف کے جواب میں 49.3 اوورز میں آل آؤٹ ہو کر 225 رنز بنائے۔
تیسرے ون ڈے میں گمبھیر صورتحال تب دیکھنے میں آئی جب انڈین ویمن ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور نے ناہیدہ اختر کی گیند پر آوٹ کے بعد غصے میں آ کر وکٹوں کو بیٹ مار دیا۔
مزید پڑھیں
-
’شرمناک حرکت‘، آئی سی سی ورلڈ کپ پرومو میں بابر اعظم کیوں نہیں؟Node ID: 781161
-
روایتی حریف پاکستان اور انڈیا ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میںNode ID: 781546
صرف یہی نہیں، ہرمنپریت کور نے میچ ختم ہونے کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں ان فیلڈ امپائر پر شدید تنقید کی۔
اس کے بعد جب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرافی شیئر کرنے کا وقت آیا تو انہوں نے منتظمین سے طنزیہ انداز میں امپائروں کو بھی ٹرافی اٹھانے کے لیے بلانے کا کہا جس پر بنگلہ دیش کپتان نگار سلطانہ کو یہ بات سخت ناگوار گزری اور وہ اپنی ٹیم کو وہاں سے لے کر ڈریسنگ روم چلی گئیں۔
اس کے علاوہ ہرمنپریت کور کو تقریب کے دوران طنزیہ انداز میں ہنستے ہوئے اور مذاق اڑاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اس صورتحال پر بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ پھٹ پڑیں۔
That moment from Harmanpreet Kaur #BANvIND #CricketTwitter
— Women’s CricZone (@WomensCricZone) July 22, 2023
این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ ’یہ صرف اور صرف اُن (ہرمنپریت کور) کا مسئلہ ہے۔ میرا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔‘
Harmanpreet Kaur is so salty.
[ Footage: BCB] pic.twitter.com/PDvP118D0e
— Saif Ahmed (@saifahmed75) July 22, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ’بطور کھلاڑی، انہیں بہتر رویہ رکھنا چاہیے تھا۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتی کہ وہاں کیا ہوا لیکن مجھے میری ٹیم کے ساتھ وہاں رکنا اچھا نہیں لگا۔ وہاں ماحول ٹھیک نہیں تھا۔ اس وجہ سے ہم واپس آگئیں۔ کرکٹ عزت اور نظم و ضبط کا کھیل ہے۔‘
Bangladesh-W captain & her team left the photo session after Indian-W captain Harmanpreet Kaur told them,
-“Why you are only here? You haven't tied the match. The umpires did it for you. Call them up! We better have photo with them as well.”BCB to notify BCCI & ICC soon. pic.twitter.com/PnyEQxoYuC
— SazzaDul Islam (@iam_sazzad) July 23, 2023
امپائر کی جانب سے انڈین کپتان کو آوٹ دینے پر نگار کہتی ہیں کہ ’اگر وہ آوٹ نہ ہوتیں تو امپائر انہیں آوٹ نہ دیتے۔ ہمارے امپائر مین کرکٹ سے آئے تھے لہذا وہ اچھے امپائر تھے۔ امپائر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے چاہے آپ اسے تسلیم کریں یا نہ کریں۔‘
Look at the gestures of this mentally unstable Captain, Harmanpreet Kaur. She was making fun in front of BCB high officials. Was unhappy with player of the series decision( awarded to Fargana who made first ever 100 in ODI for BD) pic.twitter.com/0ViPGjBatP
— SazzaDul Islam (@iam_sazzad) July 23, 2023