مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے کاﺅنٹ پر اعلان کیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے محرم 1438ھ سے لیکر ماہ رواں شعبان تک 60لاکھ عمرہ ویزے جاری کئے ہیں۔ سرکاری اور نجی اداروں نے ماہ رمضان المبارک اور سالانہ تعطیلات کے دوران زائرین اور معتمرین کیلئے تمام مطلوبہ خدمات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔