جدہ (جاوید راہو) پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے زیر اہتمام ایک مقامی ریستوران میں تحریک انصاف کے عہدیداران کا ماہانہ اجلاس ہوا۔ صدارت سلطان عبدالباسط نے کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے سنبھالے۔ تقریب میں جدہ سمیت دیگر شہروں کے سینیئر رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کے اندرونی معاملات زیر بحث لائے گئے۔ عہدیداروں نے اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی۔ سلطان عبد الباسط اور قاسم دستی نے اپنے ساتھیوں کوعمران خان کے منشور پر چلنے کی انتھک محنت کو بیحد سراہا۔ رہنمائوں نے سلطان عبدالباسط اور قاسم دستی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے 3 رکنی ویلفیئر کمیٹی بنائی گئی۔ قاسم دستی نے اپنے خطاب میں کہا جلد ہی ہم ہر شہر کا اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہمارا ٹارگٹ آنے والا 2018 ء کا الیکشن جیت کر نیا پاکستان بنانا ہے۔اجلاس میں نذیر چغتائی، محمد افضل چیمہ، فیاض چوہدری، الیاس قاضی، خالد ظہیر، ملک جبار حسین، عدنان لیاقت، انجم اقبال وڑائچ، رضوان انور وڑائچ، شاہد خان، اکرام خان، رانا طاہر، ملک اسد، تنویر خان، کامران رفاقت، سمیع اللہ، حیدر علی، مرزا مدثر، رانا طاہر، انور انجم، گل شاد، اکرام اللہ خان، محمد خان نیازی ، نوید سحر ،علی رحیم، عباس خان، ایاز خان نے شرکت کی۔طائف سے حافظ صداقت اور نعیم ہاد ی ، بحرہ و مکہ مکرمہ سے مہر اعجاز احمد ، حمید خان رمدانی، رانا یاسر، تاج محمد اور محمد عمر نے شرکت کی۔