سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائل لائف نے مملکت کے کئی علاقوں میں بابون (بندر کی ایک قسم) کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے مہم کے نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہری اور زرعی علاقوں میں مہم کا مقصد بابونوں کے حملوں، ماحولیاتی نقصان کو روکنے کے علاوہ بابون کو آبادی سے دور رکھا جائے۔
نیشنل سینٹر بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مسئلہ سائنٹیفک بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
سینٹر نے سائنسی مطالعات کرائے ہیں جن میں سعودی اورغیرملکی 13 ماہرین شریک ہوئے ۔ ان اقدامات میں بانوں کو آبادی سے ہٹانا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے منظور شدہ تجاویز پر علملدرآمد کے ذریعے یہ مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہوسکے۔
"الحياة الفطرية": انطلاق مرحلة معالجة تزايد أعداد قرود البابون في بقية المناطق المستهدفة.https://t.co/SVZiQJHJjt#واس_جودة_الحياة pic.twitter.com/jDKd18Hd7T
— واس جودة الحياة (@SPAqualitylife) July 24, 2023