Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے موغا دیشو کی ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملے کی مذمت

خودکش بم دھماکے میں کم از کم 25 فوجی ہلاک ہوگئے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے منگل کو صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ملٹری ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملٹری اکیڈمی پر پیر کو ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم از کم 25 فوجی ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
 حملے کی ذمہ داری مشرقی افریقہ میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم صومالیہ میں قائم الشباب نے قبول کی تھی۔
الشباب صومالیہ کے دیہی علاقوں کو کنٹرول کرتی ہے اور اکثر دارالحکومت کے ہائی پروفائل علاقوں کو نشانہ بناتی ہے۔
سودی وزارات خارجہ نے بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، صومالیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

شیئر: