ویسٹ ویلز.... گھوڑوں اور گدھوں کی مشترکہ نسل سے امکانی تعلق کے حامل خچر دنیا بھر میں خطرناک اور دشوار گزار راستوں پر مال گزاری کیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں اور یہ خچر اتنے سعادت مند ہوتے ہیں کہ اپنے کام سے رو گردانی نہیں کرتے اور اسی وجہ سے انکی جان مصیبت میں پھنس جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں مقامی ساحلی علاقے میں ایک ایسا ہی خچر پہاڑی چھجے کے نیچے اس صورت میں پھنس گیا کہ وہاں سے نکلنے کیلئے کوئی راستہ نہیں رہ گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں کام کرنے والی فورس کے 13افسران نے بھورے رنگ کے اس پونی کو اس تنگ پہاڑی درہ نما جگہ میں گھسا دیا تھا کہ پھر اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔قریب ہی سمندر سے گزرنے والی کشتی پر سوار امدادی ٹیم نے دور سے اس خچر کو پریشان حالت میں دیکھا اور اسکی مدد کو پہنچے اور اسکی جان بچالی گئی۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر اسے مزید آدھے گھنٹے تک اس جگہ رہنا پڑ جاتا تو اسکا ہلاک ہونا یقینی تھا۔اس جگہ سے نکالنے کے بعد خچر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر جانوروں کے اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اب اسکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔