Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر ڈگری انجینیئر کہلوانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید

شامی کو عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی کونسل آف انجینیئرز نے کہا ہے کہ انجینیئرنگ کے پیشوں کے قانون کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق سعودی کونسل آف انجینیئرز نے کہا ہے کہ بغیر ڈگری کے خود کو انجینیئر ظاہر کرنے والے شامی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنا تعارف انجینیئر کی حیثیت سے کرا رہا تھا۔
انجینیئرز کونسل نے ٹوئٹر پر کہا ہےکہ شامی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا گیا ہے اور چھ ماہ قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انجینیئرز کونسل نے شامی شہری کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا تھا جس نے فائل تیارکرکے معاملہ فوجداری کورٹ کے حوالے کردیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اسے جرمانے اور قید کی سزا سنائی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: