Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی خود کشی ،کانسٹیبل کی حالت خطرناک ، بیوی اور 2 بچے ہلاک

بنگلور۔۔۔۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پر تعینات ایک کانسٹیبل نے اپنی اہلیہ اور 2بچوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کی کوشش کی تاہم وہ خود تو بچ گیا لیکن اس کی بیوی اور دونوں بچے ہلاک ہوگئے۔خود اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔35سالہ سبھاش اور اس کی اہلیہ 28سالہ وینا نے اپنی 3سالہ بیٹی مانوی اور 18ماہ کے بچے پرتھوی کو زہر دیکر خود بھی زہر کھالیا۔یہ خاندان پولیس کوارٹروں کے فلیٹ میں مقیم تھا۔ خاندان کے ذرائع نے کہا کہ سبھاش قرضوں میں جکڑا ہوا تھا۔صبح اس کے بڑے بھائی نے جو بیلاری سے وہاں آیا تھا فلیٹ پر دستک دی جب کوئی جواب نہ ملا تو اس نے کھڑکی سے جھانکا تو دیکھا کہ سارے لوگ بے حس و حرکت بیڈ روم میں پڑے ہیں۔ دروازہ توڑ کرانہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وینا ، مانوی اور پرتھوی کومردہ قراردیدیا گیا۔تحقیقاتی افسروں نے کہا کہ ان کی موت پر اسرار ہے اور گھر سے کسی قسم کا کوئی خود کشی نوٹ بھی نہیں ملا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹے خطرناک ہیں،سبھاش ہوش میں آئے گا تو وجہ معلوم ہوسکے گی۔

شیئر: