Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیت حائل فیسٹول‘ میں کولہو کے ذریعے تل کا تیل نکالنے کا روایتی طریقہ

اونٹ کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی جاتی ہے اور وہ دائرے کی شکل میں گھومتا رہتا ہے(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں ’بیت حائل فیسٹول‘ میں روایتی طریقے سے تل کا تیل نکالا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فیسٹول میں آنے والے وزیٹرز اونٹ کے کولہو کے ذریعے تل کا تیل نکالے جانے کا قدیم طریقے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اونٹ کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی جاتی ہے اور وہ دائرے کی شکل میں گھومتا رہتا ہے۔ یہ جازان ریجن کا قدیم ترین طریقہ ہے۔ 
تل کے بیج کولہو میں ڈالے جاتے ہیں۔ کولہو کے چلنے سے تل کا تیل آہستہ آہستہ نکلتا رہتا ہے۔ روزانہ پندرہ سے بیس لٹر تک تیل نکلتا ہے۔ 
جازان ریجن میں تل کی کاشت کی جاتی ہے۔ موسم گرما اور موسم خزاں میں تل بڑی مقدار میں پیدا ہوا ہے۔
جازان کے مقامی افراد عوامی پکوانوں میں اسے استعمال کرتے ہیں۔ صحت کے لیے بھی یہ مفید مانے جاتے ہیں۔ 

شیئر: