Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجرز کپ ،شارا پووا کو وائلڈ کارڈ مل گیا

لندن.. روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا کو راجرز کپ کے لئے وائلڈ کارڈ مل گیا ۔ ٹور نامنٹ اگست میں کھیلا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق شارا پووا تماشائیوں کی پسندیدہ ٹینس اسٹار ہیں اس لئے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع دیا جارہا ہے۔15ماہ کی پابندی کے بعد ٹینس کی دنیا میں واپس آنے والی شارا پووا نے اب تک3 ٹورنامنٹس میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کی ہے تاہم کرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے لئے انہیں یہ سہولت نہیں مل سکی۔ومبلڈن میں شرکت کے لئے شارا ہووا نے وائلڈ کارڈ کی درخواست کے بجائے کوالیفائنگ راونڈ کھیل برا ہ راست شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شیئر: