ریاض..... سعودی انجینیئرنگ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر جمیل البقعاوی نے بتایا ہے کہ سعودیوں کے نام سے چلائے جانے والے انجینیئرنگ کے 800 کنسلٹنسی ادارے بند کردیئے گئے۔ ریاض، دمام اور جدہ میں کنسلٹنسی اداروں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ البقعاوی نے بتایا کہ تینوں شہروں میں انجینیئرنگ کی کمپنیوں اور اداروں پر چھاپے مارے گئے تھے۔400سے زیادہ غیر قانونی ادارے پکڑے گئے۔ غیر ملکی کارکنان کے توسط سے یہ ادارے چلائے جارہے تھے۔ اپریل تک 800سے زیادہ بند کردیئے گئے۔ آئندہ بھی چھاپے مارے جائیں گے۔ سعودی وژن 2030کے نفاذ کیلئے موثر انداز میں کارروائی کی جارہی ہے۔ آئندہ بھی کی جاتی رہیگی۔