Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں بیٹری اور 14 مختلف اشیا نگلنے والے ڈھائی سالہ بچے کو بچالیا گیا 

یٹری اور مختلف اشیا نگلنے سے غذائی نالی بند ہوگئی تھی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے نجران ریجن کے ہسپتال میں بیٹری اور مختلف اشیا کے 14 ٹکڑے نگلنے والے ڈھائی برس کے بچے کی زندگی بچا لی گئی۔  
اخبار 24 کے مطابق محکمہ صحت نجران نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں  ڈھائی سالہ بچے کو تشویشناک حالت میں لایا گیا‘۔ 
بچہ بیٹری اور مختلف اشیا کے 14 ٹکڑے نگل گیا تھا جس سے غذائی نالی بند ہوگئی تھی۔ 
طبی عملے نے ایکسرے رپورٹ پر فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ بیٹری اور دھات کے ٹکڑے جو خوراک کی نالی میں پھنس گئے تھے نکال لیے گئے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ بچے کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ 

شیئر: