Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج کمشنری سے 30 سے زیادہ غیر قانونی گھریلو ملازمائیں گرفتار

زیر حراست ملازماؤں کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں الافلاج کمشنری کی پولیس نے 30 سے زیادہ غیر قانونی گھریلو ملازماؤں کو حراست میں لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الافلاج پولیس ڈائریکٹر بریگیڈیئر فیاض المطرفی کی سربراہی میں سیکیورٹی فورس نے جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کی رپورٹ پر ایک ٹھکانے پر کارروائی کی گئی۔
اس ٹھکانے پر اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث 30 سے زیادہ گھریلو ملازمائیں موجود تھیں۔ ملازماؤں کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ الافلاج کے کمشنر ڈاکٹر احمد العالم ان دنوں غیرقانونی تارکین کے خلاف خصوصی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ پولیس کمشنری میں تفتیشی کارروائیاں تیز کیے ہوئے ہے۔ 

شیئر: