Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں یومیہ 9.5ملین مکعب میٹر پانی کا انتظام

ریاض۔۔۔۔۔نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت بھر میں روزانہ 95لاکھ مکعب میٹر پانی کی سپلائی کے انتظامات کرلئے گئے۔ موسم گرما اور رمضان المبارک کے دوران پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے یہ انتظام کیا گیاہے۔وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے سیکریٹری برائے آبی خدمات اور نیشنل واٹر کمپنی کے چیئرمین انجینیئر محمد الموکلی نے بتایا کہ پہلے سے ہی اس کی تیاریاں کرلی گئی تھیں۔ اس کے تحت افرادی قوت، فیلڈ ٹیموں اور مطلوبہ آلات کی تیاری کا معیار بلند کردیا گیا ہے۔ الموکلی نے کہا کہ مملکت بھر میں آبی خدمات کے ادارے سے 939پر رابطہ کیاجاسکتا ہے جبکہ ریاض ، جدہ ، مکہ مکرمہ اور طائف شہروں میں نیشنل واٹر کمپنی کے ماتحت آبی خدمات سے رابطے کا مشترکہ نمبر 920001744مختص کیا گیاہے۔ان دونوں نمبروں پر 24گھنٹے کارکن موجود ہونگے ،کسی بھی وقت پانی کے نیٹ ورک اور آبی مراکز کے اصلاح و مرمت وغیرہ کیلئے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: