شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کی شرائط پر ان سے نہیں ملیں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سکائی نیوز عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں بشارالاسد کا کہنا تھا کہ ملاقات صدر اردوغان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی۔
انٹرویو کے دوران صدر بشار االاسد نے مختلف ایشوز بشمول ترکی اور حماس کے ساتھ تعلقات اور امریکہ کے حوالے سے شام کی پوزیشن پر بات جیت کی۔