Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہاٹ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیقں کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے اور ان کے دیگر مسائل حل کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں میں ہاٹ لائنز قائم کی جائے گی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سمندرپار پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ نے اسلام آباد کی حد تک خصوصی عدالتیں قائم کرنے کے بل کی منظوری دے دی اور اس کا نفاذ دیگر صوبوں میں بھی کیا جائے گا۔‘
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب، یو اے ای اور یورپ میں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ سمندر پار پاکستانی دنیا بھر میں ہمارے سفیر ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے پاکستان کی میڈیکل اور انجینیئرنگ یونیورسٹیز میں پانچ فیصد کوٹہ مختض کیا جائے گا۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ’سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے 10 خاندانوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔‘
وزیراعظم نے سمندرپار پاکستانیوں کے لیے پبلک سیکٹر ہاؤسنگ سکیموں میں 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

شیئر: