احمد آباد۔۔۔۔۔احمد آباد کو ملیریا سے پاک شہر قراردینے کی مہم کے دوران بلدیہ نے تیاریاں زورشورسے شروع کردیں۔اس سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر صحت شنکر چودھری نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے حکام سے کہا کہ وہ گھروں کے پچھواڑے اور ٹیرس میں مچھروں کی افزائش کی جگہوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ امیروں کے گھروں میں مچھروں کی افزائش زیادہ ہوتی ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے پرانے فرنیچراور دیگر اشیاء ٹیرس یا صحن میں ایک جگہ جمع کردیتے ہیں۔شہریوںکو بھی چاہئے کہ وہ الرٹ رہیں۔گجرات کو ملیریا سے پاک کرنے کا اعلان اس سال اسمبلی میں کیا گیا تھا۔ اس مہم کے تحت احمد آباد میں 15لاکھ گھروں ، دفاتراور تجارتی عمارتوں کا سروے کیا جائے گا۔