Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داؤد کی بھتیجی کی شادی میں وزیر کی شرکت

ممبئی۔۔۔۔۔بی جے پی رہنما اور مہاراشٹر کے وزیر طبی تعلیم گریش مہاجن اور 10پولیس افسروں نے مفرور مجرم داؤد ابراہیم کی بھتیجی کی شادی میں شرکت کی جس کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ان پولیس والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ مہاجن کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ دلہن کے خاندان والوں کا تعلق داؤد سے ہے۔بی جے پی کے ارکان اسمبلی ناسک کے میئر اور ڈپٹی میئر بھی وزیر تعلیم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔مہاجن نے شادی میں شرکت کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دلہا مقامی مسلمان رہنما ساہر اے خطیب کا بھانجا ہے۔ میں نے خطیب کی دعوت پر شادی میں شرکت کی تھی۔خطیب خود بھی ممتاز مذہبی رہنما ہیں۔مہاجن کا کہنا تھا کہ شادی کے ایک دن بعد مجھے بتایا گیا کہ دلہن کے خاندان والوں کا تعلق داؤد سے ہے۔ مجھے بیشمار دعوت نامے ملتے ہیں، کہاں تک لوگوں کے بارے میں چھان بین کرتا رہوں۔میں نے تو خطیب سے ذاتی جان پہچان کی وجہ سے شادی میں شرکت کی تھی۔ادھر ایک سینیئرپولیس افسر نے کہاکہ دلہن کے خاندان والوں کے خلاف ماضی میں کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ۔

شیئر: