کولکتہ۔۔۔۔۔ہند کے سب سے بڑے اور دوسرے قدیم ترین ریلوے اسٹیشن ہاوڑہ کو اب شمسی توانائی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ریلوے اسٹیشن کے 23پلیٹ فارم، شیڈز اور چھتوں پر 3میگا واٹ کے سولرپاورپلانٹ لگائے جارہے ہیں جو پورے اسٹیشن کو کافی بجلی فراہم کرینگے۔اس ریلوے اسٹیشن سے روزانہ 293ٹرینیں گزرتی ہیں۔ہاوڑہ جنکشن ہند کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن سے زیادہ ٹرینوں کو ہینڈل کرنے کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ مسافروں کے لحاظ سے سب سے مصروف اسٹیشن کہلاتا ہے۔اس ریلوے اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی 1954میں ہوئی تھی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اسے 10ہزار یونٹوں کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ اسٹیشن صرف دن میں 60فیصد بجلی استعمال کرتا ہے۔یہ منصوبہ مودی حکومت کی اس ہدایت کے پیش نظر لگایا جارہا ہے کہ تمام ریلوے اسٹیشنوں پر 2025تک شمسی توانائی فراہم کی جائے۔