سعودی عرب کے سنیما گھروں میں’ باربی‘ کی نمائش، شائقین کیا کہتے ہیں؟
’باربی‘ میں زندگی کےکئی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی ’باربی‘ فلم نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔
الاخباریہ چینل کے مطابق باربی فلم کو جانچ کے بعد سینما گھروں میں پیش کرے کی اجازت دی گئی۔
ریاض کے ایک سنیما میں سعودی لڑکی نے کہا کہ جب یہ خبر ملی کہ ’مملکت میں ’باربی‘ کی نمائش پر دکھانے پر پابندی ہے تو بے حد مایوسی ہوئی تھی لیکن جیسے ہی سینما گھروں میں اسے دکھانے کی اطلاع ملی تو پہلا ہی شو دیکھنے کے لیے سینما کا رخ کیا‘۔
ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہمرہ ’باربی‘ دیکھنے آئیں، ان کا کہنا تھا کہ ’باربی‘ کا تصور معاشرے میں خواتین کی حیثیت اور مرد و زن کے کردار پر مرکوز ہے۔ اس فلم کا ہدف نوجوان ہیں۔ فلم کی کہانی اچھی لگی‘۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ’ باربی فلم کے بارے میں جتنا شور و ہنگامہ ہوا تھا دیکھنے پر یقین ہوگیا کہ یہ ٹھیک ہی تھا‘۔
’باربی‘ میں زندگی کے ایسے کئی پہلوؤں کو اجاگر گیا ہے جس پر کسی کی توجہ نہیں جاتی۔